طویل عرصے کے بعدمہوش حیات کی شوبزمیں واپسی 

طویل عرصے کے بعدمہوش حیات کی شوبزمیں واپسی 
کیپشن: Mehwish Hayat's return to showbiz after a long time

ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی طویل عرصے کے بعدشوبزمیں واپسی، اداکارہ جلدایک ٹیلی تھیٹرمیں جلوہ گرہونگی۔

ًتفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات طویل عرصے کے بعدایک یوٹیوب چینل کیلئے تیارکیے جانے والےٹیلی تھیٹرمیں نظرآئیگی۔اس پراجیکٹ میں مہوش حیات کے ساتھ موجودہ دورکے بے حدپسندکیے جانے والے اداکاروہاج علی شامل ہے۔
اس پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چند تصاویر کا چرچا ہے جن میں مہوش حیات ساڑھی میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔ سرخ اور سیاہ ساڑھی میں ملبوس اداکارہ ٹرین سے اتر رہی ہیں ۔ایک جھلک میں وہاج سفید شرٹ میں ملبوس ہیں۔ایک ہاتھ میں بیگ تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔


ان تصاویر کے حوالے سے یہ بتایا جارہا ہے کہ جلد ایک یو ٹیوب چینل پر ان کا ڈرامہ نشر کیا جائیگا۔