ایک نیوز:اٹلی کے مشرقی ساحل پر منشیات کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔
عالمی میڈیاکے مطابق اطالوی پولیس کوکوکین کی ایک کھیپ سسلی جزیرے کے ساحل کے قریب سے تیرتی ہوئی ملی ہے۔
اطالوی پولیس کاکہناتھاکہ تقریباً 2 ٹن منشیات ضبط کی گئی ہیں جو ساحل پر معمول کے گشت کے دوران بحیرہ روم میں تیرتی ہوئی دیکھی گئیں۔
پولیس کا مزیدکہنا تھا کہ منشیات کو 70 واٹر پروف فلوٹنگ پیکٹ میں احتیاط سے سیل کیا گیا تھا۔ کوکین کی قیمت 400 ملین یورو ڈالر ( تقریباً 440 ملین ڈالرز) ہے۔
پولیس کاکہناتھاکہ منشیات کی اس نشاندہی نے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی مقدار میں سے ایک ہے، ممکنہ طور پر مجرموں کی اس تک رسائی کو ناکام بنادیا ہے جو ملک میں غیر قانونی فروخت کیلئے اسے شہر میں لے آتے۔
پولیس کامزیدکہناتھاکہ ان کا خیال ہے کہ تیرتے ہوئے پیکجوں کو ایک گزرنے والے کارگو جہاز نے چھوڑ دیا تھا تاکہ اسے بازیافت کیا جائے اور اسمگلروں کے ذریعے ساحل پر لایا جائے۔