ایک نیوز:بالی وڈاداکارہ پرینیتی چوپڑا ذاتی زندگی میں دخل دینے پر میڈیا پربرس پڑی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی غلط فہمی سامنے آئی تو وہ اس کی وضاحت ضرور کریں گی لیکن اگر اس کی ضرورت نہ پڑی تو اپنے نجی معاملات کو کسی کے سامنے ظاہر نہیں کریں گی۔
پرینیتی چوپڑاکامزید کہنا تھا کہ ان کی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی میں بہت فرق ہے اور میڈیا حدود سے تجاوز کرکے ان کی نجی زندگی کو توہین آمیز طریقے سے موضوع بنارہا ہے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ میں کام کیلئے اپنی نجی زندگی کبھی قربان نہیں کروں گی، میں نے ہمیشہ ان دونوں میں توازن رکھنے کی کوشش کی ہے۔
پرینیتی چوپڑاکامزیدکہناتھاکہ ماضی میں وہ اکثر سفر میں رہتی تھیں تو لوگ پوچھا کرتے کہ وہ سفر کیوں کرتی ہیں، کہاں جارہی ہیں؟ کیوں جارہی ہیں؟ لیکن ان کو یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ میری نجی زندگی بھی ہے۔
پرینیتی چوپڑا ذاتی زندگی میں دخل دینے پر میڈیا پربرس پڑی
Apr 19, 2023 | 02:30 AM