فنکار لوگوں کی تنقید کا آسان ٹارگٹ ہوتےہیں،ماہرہ خان

فنکار لوگوں کی تنقید کا آسان ٹارگٹ ہوتےہیں،ماہرہ خان
کیپشن: Artists are an easy target for people's criticism, Mahira Khan

ایک نیوز:پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ماہرہ خان کاکہناہے کہ فنکار لوگوں کی تنقید کا آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں اداکارہ ماہرہ خان کاکہناتھاکہ جب میں اپنا خیال یا تاثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں تو میری والدہ کہتی ہے کہ تم نے یہ کیوں کیا؟ کیا تم کو ہمارا خیال نہیں ہے اور کیا تم کو اپنے بچوں کی فکر نہیں ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں سوشل میڈیا سے وقفے لینا چاہئیں، جب میں سوشل میڈیا سے وقفہ لیتی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اب اچھی حالت میں نہیں اور مجھے آرام کیلئے وقت چاہئے۔
ماہرہ خان کاکہناتھاکہ اگر کوئی عام شخص اپنا خیال سوشل میڈیا پر شیئر کرے تو اسے زیادہ پذیرائی نہیں ملتی لیکن اگر میں یا میرا کوئی ساتھی فنکار اپنا خیال پیش کرے تو ہم لوگوں کی تنقید کا آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں کیوں کہ ہمارے بیان کو میڈیا میں شہ سرخیاں ملتی ہیں۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ اس صورتحال کا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراؤں گی، ہر شخص کو اپنے خیالات کے ساتھ کھڑے ہونے کا حق حاصل ہے۔
ماہرہ خان کاکہناتھاکہ ان کی فیملی ان کی شخصیت کو مضبوط کرتی ہے اور انہیں حقیقی دنیا سے قریب لانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور یہ لوگ ان کی زندگی کے سب سے اہم لوگ ہیں۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ عام لوگوں کیلئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک سیلیبرٹی کی زندگی کیسی ہوتی ہے، ہم جس منفرد زندگی اور حالات سے گزرتے ہیں عام لوگوں کو اس کا ادراک نہیں ہے۔