چین کی اسرائیل اور فلسطین مذاکرات کیلئے  سہولت کاری کی پیشکش

چین کی اسرائیل اور فلسطین مذاکرات کیلئے  سہولت کاری کی پیشکش
کیپشن: چین کی اسرائیل اور فلسطین مذاکرات کیلئے  سہولت کاری کی پیشکش

ایک نیوز :چینی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنےکی پیشکش کردی ۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ کن گینگ نے یہ پیشکش اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں  سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا چین، اسرائیل اور فلسطین دونوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ سیاسی جرات کا مظاہرہ کریں، امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اقدامات کریں، چین سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر خارجہ کن گینگ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے کہا چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی پر فکر مند ہے، چین کی اولین ترجیح حالات کو کنٹرول میں لانا اور تنازع کو بڑھنے یا کنٹرول سے باہر ہونے سے روکنا ہے۔