رونالڈو، ٹام کروز، پوپ فرانسس کو افطار بنانے پر کس نے لگایا؟

رونالڈو، ٹام کروز، پوپ فرانسس کو افطار بنانے پر کس نے لگایا؟
کیپشن: Who asked Ronaldo, Tom Cruise, Pope Francis to break the fast?

ایک نیوز:مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں پر لوگوں کی منفرد تخلیق کو دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔رونالڈو، ٹام کروز، پوپ فرانسس کو افطار بنانے پر کس نے لگایا؟

سوشل میڈیا پر اب اکثر ایسی تصاویر سامنے آنے لگی ہیں جو فوری طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔دنیا کی مشہور شخصیات کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایک عجیب تجربہ کیا گیا جسے صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

دنیا کے ہر ممالک میں مسلمان ان دنوں رمضان المبارک کے روزے رکھ رہے ہیں اور عبادتوں میں مصروف ہیں۔

اسی دوران انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس )کا استعمال کرتے ہوئے ایک اکاؤنٹ سے کچھ مشہور شخصیات کے بارے میں تصور کیا گیا ہے کہ اگر وہ آج دبئی میں افطار بنا رہے ہوتے ہیں اور اس کے انتظامات میں مصروف ہوتے تو کیسے دکھائی دیتے اور کیا کر رہے ہوتے۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے ہالی ووڈ اداکار بروس ویلیس، ول اسمتھ، ٹام کروز، جونی ڈیپ اور اداکارہ ایما واٹسن کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کے استعمال کی مدد سے افطار بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ پوپ فرانسس، ڈیوڈ بیکھم اور کرسٹیانو رونالڈو کو بھی افطار کی تیاریوں میں مصروف دکھایا گیا ہے۔