ایک نیوز:مہینے بھر کی شاپنگ کیلئے جاتے ہوئے شہریوں کو یا تو گاڑی کی ضرورت ہوتی ہے کہ جس میں سامان رکھا جاسکے یا گھر کا کوئی دوسرا فرد ساتھ ہو جسے سامان پکڑایا جاسکے۔
لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص اکیلے ہی سارا سامان لے کر اسکوٹی پر گھر کو نکل پڑتا ہے۔
سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں ایک جوڑے نے شہری کی ویڈیو بنائی جس نے اپنی چھوٹی سی اسکوٹی پارکنگ ایریا میں کھڑی کی ہوئی تھی۔
وہ مارٹ سے نکل کر آیا، سارا سامان ٹرالی سے نکال کر پارکنگ میں رکھا، ٹرالی واپس مارٹ میں رکھ کر آیا اور سامان کو سنبھالنا شروع کیا۔
شہری نے ایسی جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس میں ہُک لگے ہوئے تھے جن میں وہ ایک ایک کرکے تھیلیاں لٹکاتا گیا۔
بعد ازاں اس نے بچوں کو اٹھانے والی بیلٹ کمر سے باندھی اور کئی تھیلیاں اس پر ٹانگ دیں۔
10 اپریل کو اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 23 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔