ایک نیوز :ضلعی انتظامیہ لاہورنےعید الفطر پراضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرزکے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا، جس کیلئے سترہ رکنی اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطرپرکرایوں میں اضافے اور اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیوں کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے سترہ رکنی اسپیشل اسکواڈ سے ڈی سی لاہور نے ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے اور اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لیا جائے۔اینٹی اوور چارجنگ اسکواڈ بس اڈوں پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ کسی بھی بس اڈے پر زائد کرایوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے، عید کے تیسرے دن تک بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔