پاکستانی گلوکار علی عظمت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستانی گلوکار علی عظمت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
کراچی : مایہ ناز پاکستانی گلوکار علی عظمت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحواں کے لیے منفرد پیغام جاری کر دیا۔

فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پیغام پر ویڈیو پیغام جاری کرتےے ہوئے علی عظمت نے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا۔ گلوکار نے ایک مختصر ویڈیو میں کورونا وائرس کو خوب برا بھلا کہا۔



مداحوں کی جانب سے جہاں علی عظمت کے کورونا کا شکار ہونے پر ان کی صحتیابی کی دعائیں کی جا رہی ہیں وہیں ان کی حسِ مزاح کا بھی لطف لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میںکورونا کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار316تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 69ہزار988ہو گئی ہے۔