پنجاب کے 13اضلاع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز شروع

پنجاب کے 13اضلاع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز شروع
لاہور : پنجاب کے 13اضلاع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز شروع ہوگئیں ، طلبا ہفتے میں دو دن سکول آئیں گے۔

ایک نیوز کےمطابق پنجاب کے تیرہ اضلاع میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث بند سکول اور کالج نویں ، دسویں اور گیارہیوں بارہویں کے طالب علموں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں،ان اضلاع میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، راولپنڈی، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں ۔

تمام صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔ طلبا ہفتے میں دو دن سکول آئیں گے۔جبکہ طلباء نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے ہفتہ بھر سکول کھولنے کی درخوست کر دی تاکہ تعلیم کے امور کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جاسکے۔

طالب علموں کا کہنا ہے ہفتے میں دو دن سکول آنے سے سلیبس کور نہیں ہوسکے گا وقت کی قلت کے باعث امتحان کی تیاری کے لیے وقت کم ہے اس لیے پورا ہفتہ سکول کھولے جائیں تاکہ پیپروں کی اچھے طریقے سے تیاری ہو سکے ۔ دوسری جانب پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول عید تک بند ہیں ، جبکہ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔