کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر بھی روزہ رکھنے لگے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر بھی روزہ رکھنے لگے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نئی دہلی : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی روزہ رکھنے لگے، دونوں کھلاڑیوں کی افطار کے موقع پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں شامل مسلمان کرکٹرز راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی اور خلیل احمد میچ کے دوران بھی باقاعدگی سے روزے رکھ رہے ہیں، تاہم ان کے ساتھی کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی روزہ رکھا اور افطار بھی کیا۔



افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر راشد خان نے افطاری کے موقع پر دونوں کرکٹرز سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اچھا محسوس کررہے ہیں مگر پیاس اور بھوک تو بہت لگی ہے گلا بھی خشک ہو رہا یہ ایک مشکل کام ہے۔