فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں  کرینگے، محمد بن سلمان  

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں  کرینگے، محمد بن سلمان  
کیپشن: Mohammed bin Salman will not establish relations with Israel until the establishment of a Palestinian state

ویب ڈیسک:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ   فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق بدھ کو ریاض میں سعودی مجلس شوری کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی شرکت کی۔ 

سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم  کیخلاف  اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔

 شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ   فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔