وزیراعظم  شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات 

Sep 18, 2024 | 23:04 PM

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ  نے  اسلام آباد میں ملاقات کی ہے   ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  

اس موقع پر وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے ،شہباز شریف نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 

وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سماجی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر  الجہتی  امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر   زور دیتے ہوئے کہا برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا دونوں ممالک کے بہتر تعلقات میں ایک کلیدی کردار ہے ۔  

وزیراعظم   محمد شہباز شریف  کی  جانب سے کنگ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا گیا۔  

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں