پنجاب انٹر ڈویژنز ڈوج بال چیمپئن شپ کا آغاز 20ستمبر سے ہوگا  

پنجاب انٹر ڈویژنز ڈوج بال چیمپئن شپ کا آغاز 20ستمبر سے ہوگا  
کیپشن: Punjab Inter Divisions Dodgeball Championship will start from 20 September

ایک نیوز:(چودھری اشرف) پنجاب انٹر ڈویژن ڈوج بال چیمپئن شپ 20 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی ۔  

تفصیلات کے مطابق  پنجاب انٹر ڈویژن ڈوج بال چیمپئن شپ 20 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی ،جس میں 8ڈویژنز کی ٹیمیں ان ایکشن  ہوں گی۔  

ماڈل ٹاؤن فٹ بال  گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران صدر پنجاب ڈوج بال ایسوسی ایشن میاں رضوان علی نے بتایا کہ  چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد نئی گیم ڈوج بال کا فروغ ہے۔ 

میاں رضوان علی کا کہنا تھا کہ دو روزہ ایونٹ 20اور 21ستمبر کو نشتر پارک جمنیزیم ہال میں کھیلا  جائے گاجبکہ تمام ٹیمیں 19ستمبر کی شام لاہور پہنچ جائیں گی، ایونٹ کا انعقاد کروانے  پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں ۔  

صدر پنجاب ڈوج بال ایسوسی ایشن  میاں رضوان کا  مزید کہنا تھا کہ ڈوج بال کو سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں فروغ دینے کے پلان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ لڑکیوں کے ڈوج بال ٹورنامنٹس بھی جلد کروائے جائیں گے، ڈوج بال کا کھیل دنیا میں زیادہ ویمنز میں ہر دلعزیز ہے ،آخر میں چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی  بھی کی گئی۔ 

اس موقع پر چودھری فقیر حسین،رانا آذر اور محمد عامر بھٹی  بھی  موجود تھے۔