پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ ‘‘میں شرکت

پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ ‘‘میں شرکت
کیپشن: Participation of warships of Pakistan Navy in Operation "Talon Grip".

ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے آپریشن  ’’ ٹیلون گرپ ‘‘ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس شمشیر اس وقت خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات ہے، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر نے شراکت دار اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن ٹیلون گرپ میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق کا انعقاد کیا گیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحر ہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات  کیلئے  بھی سرگرم ہے، پاک بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی  کیلئے  اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔