ایک نیوز: اگست میں پاکستانی 23 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چائے منگوا کر پی گئے ۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اگست میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ ہوا،ایک ماہ میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اگست میں چائے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا ۔
سرکاری دستاویز میں کہا گیا تھا کہ جولائی کی نسبت اگست میں چائے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی،جولائی میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا۔
سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی ،جولائی اگست میں چائے کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔