ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا ہے کہ آئینی ترمیم اس لیے ہورہی ہے کیونکہ انھوں نے چار امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے، آئینی ترمیم تین امپائرزکو توسیع دینے کے لیے کرنی پڑ رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ توسیع اس لیے دینے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں، حکومت نمبرز پورے کررہی ہے انہوں نے ترمیم لانی ہی لانی ہے،جمہوریت کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا،مولانا اگر جمہوریت کیلئے ساتھ کھڑا ہے تو یہ اچھی بات ہے، انہیں ڈر لگا ہوا ہے کہ قاضی فائر عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو نو مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نو مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی، آئین کی خلاف ورزی کر کے الیکشن میں تاخیر کی گئی تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جا سکے، مجھ پر 140 کیس نو مئی سے پہلے ہو چکے تھے، مجھ پر دو قاتلانہ حملے بھی ہو چکے تھے، پارٹی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لیے نو مئی کیا گیا، قاضی فائز عیسی ایک سال سے نو مئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آیا تو نو مئی کی تحقیقات کرائے گا، نو مئی جس نے کروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے، لاہور سے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کر لیں ،مجھے گرفتار کر کے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا، ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی، اسلام اباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فوٹیج بھی چوری ہو گئی، نئے چیف جسٹس کے سامنے جب نو مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت سامنے آجائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ آٹھ فروری کو پی ٹی آئی بغیر لڑے جیت گئی،نواز شریف نے تو فتح کی تقریر تیار کر رکھی تھی، یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چکی تھی، نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے،آٹھ ماہ گزر چکے ہیں الیکشن ٹریبونل کیوں کام نہیں کر رہے، تین چیف جسٹس نے محمود الرحمن کمیشن رپورٹ بنائی تھی،محمود الرحمن کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحیی خان نے اپنی طاقت بچانے کیلئے جمہوریت کا جنازہ نکالا۔
خان صاحب نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ سے لوگوں کو امیدیں ہیں اس کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، ماتحت عدلیہ اور پولیس پر کسی کو اعتماد نہیں رہا، لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے،قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں۔
آئینی ترمیم امپائرزکو توسیع دینے کیلئےکرنی پڑ رہی ہے:عمران خان
Sep 18, 2024 | 15:36 PM