بجلی بلوں میں ریلیف کا معاملہ: تھری فیز میٹر صارفین محروم رہ گئے

Sep 18, 2024 | 15:06 PM

 ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کےمعاملے پر بیورو کریسی نے وزیراعلیٰ اور صارفین کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔
 لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر ملا ، تھری فیز میٹر کے صارفین ریلیف سے محروم رہے ہیں ،وزیر اعلی پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔
 لیسکو ذرائع کے مطابق منسٹری نے ہمیں صرف سنگل فیز میٹر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستمبر اور اکتوبر کے بجلی بلوں میں صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا، بجلی بلوں میں ریلیف 201 یونٹ سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے تمام صارفین کے لیے تھا۔

مزیدخبریں