چیمپینز کپ:مارخورز نے ڈولفنز کو جیت کیلئے285 رنز کا ہدف دیدیا

Sep 18, 2024 | 14:57 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف) چیمپینز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں مارخورز نے ڈولفنز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دے دیا ۔
مارخور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 284 رنز بنائے، مارخور کے کامران غلام نے 113 محمد رضوان نے 51 اور سلمان اغا نے 49 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
  ڈولفنز کے فہیم اشرف نے چار میر حمزہ نے دو سمین گل اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں