آئینی طور پر گورنر سیاسی بیانات نہیں دے سکتے:علی امین گنڈاپور

Sep 18, 2024 | 14:26 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی طرف سے لگایا گیا ، غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے انکوائری کی جارہی ہے، آئندہ کوئی غیر قانونی بھرتیاں نہیں ہوں گی، روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوکی خیل قبیلے سے میری دو میٹنگ ہو چکی ہیں، صرف ایک گروپ کی ڈیمانڈ بغیر سکیورٹی فورسز کی میٹنگ کے بغیر ممکن نہیں،میں جو وعدہ کرونگا وہ پورا کرونگا، گورنر صرف امپورٹنس چاہتا ہے، آئینی طور پر وہ سیاسی بیانات نہیں دے سکتا،پرچی پر اس کی تعیناتی ہوئی ہے،یہاں پر سمری آئی ہے کہ گورنر ہاؤس کے پی کو دیا جائے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ افغان سفیر نے اپنا موقف دے دیا ہے کہ ترانے میں میوزک تھا، جلسے کی بھرپور تیاری کی گئی ہے، جلسے کے لیے اپلائی کیا ہے جیسے ہی کچھ آئے گا بتا دیا جائیگا،آپریشن کرکے وہ رزلٹ نہیں آئے جو چاہیے تھے، اب عوام کے ساتھ مل کرجرگے کریں گے تو رزلٹ اچھا آئے گا۔

مزیدخبریں