ہماری جنگ آزادی کیلئے ،ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں:مشعال ملک

Sep 18, 2024 | 13:00 PM

ایک نیوز:حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری قوم بھارت ہراس سازش کو بے نقاب کرے گی جو کشمیریوں کے خلاف بھارت کے سٹیٹس کو کو برقرار رکھنے کیلئے ہو۔
  مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے ہے،دس لاکھ فوج کی موجودگی میں دنیا کے سب سے بڑے فراڈ الیکشن ہونے جارہے ہیں ،ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں ،جب بھی بھارت نے جعلی الیکشن کروائے کشمیری قوم نے انہیں تسلیم نہیں کیا ۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیری قوم کی جدوجہد اقوم متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہے،یہ جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے ہے ، بھارت جمہوریت کا نام نہاد چیمپئن بنتا ہے اسے چیلنج کرتی ہوں کہ کشمیریوں کی اصل قیادت کو جیلوں سے نکالے ،یسین ملک، شبیر شاہ، عائسیہ اندرابی سمیت ہزاروں قیدیوں کو جیلوں سے نکالا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اصل لیڈرز کو جیلوں سے رہا کرکے استصواب رائے کروایا جائے ،یہ سارے جعلی ایکٹرز بھارت کے سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے ہیں ،ہم آزادی پسند بھارت کے سٹیٹس کو کو چیلنج کرتے ہیں ، کشمیری ان جعلی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں ۔    

مزیدخبریں