ادارہ شماریات نے غذائی اجناس کی درآمدات پر رپورٹ جاری کردی

Sep 18, 2024 | 12:48 PM

 ایک نیوز:پاکستان غذائی اجناس کی مجموعی درآمدات میں بڑی کمی کرنے میں کامیاب ادارہ شماریات نے غذائی اجناس کی درآمدات پر رپورٹ جاری کردی۔
 رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں غذائی اجناس کی درآمدات میں 18.15 فیصد کمی ہوئی،جولائی اگست کے دوران غذائی اجناس کی درآمدات کا حجم 1 ارب 6 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی عرصے غذائی اجناس درآمدات 1 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔
 اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات میں سالانہ 18.01 فیصد کمی ہوئی، اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات کا حجم 55 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ریکارڈکیا گیاہے، گزشتہ سال اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات 67 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تھا،جولائی کے مقابلے اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات میں 9.01 فیصد اضافہ رہا ۔
جولائی میں غذائی اجناس کی درآمدات 51 کروڑ ڈالرسے زائد تھیں،اگست میں دودھ اور کریم کی درآمدات میں سالانہ 23 فیصد کمی کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی،اگست میں دودھ اور کریم کی درآمدات کا حجم 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالررہا، اگست میں سویا بین آئل کا درآمدی بل 33.39 فیصد کمی سے 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہ گیا ،دو ماہ کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 52.50 فیصد کمی ریکارڈہوئی۔

مزیدخبریں