ایپل نے آپریٹنگ سسٹم18کو صارفین کیلئےپیش کر دیا

Sep 18, 2024 | 11:56 AM

  ویب ڈیسک: ایپل نے اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم iOS 18 کو صارفین کیلئےپیش کر دیا ہے۔
  صارفین کا طویل انتظار بالآخر ختم ہو گیا اور اب یہ نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کیلئےدستیاب ہے، جس میں جدید فیچرز اور مصنوعی ذہانت اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں۔
 iOS 18 میں ایپل نے تین بڑی خصوصیات کو نمایاں کیا ہے، ایپل انٹیلیجنس، اے آئی ٹولز اور نئی پرائیویسی کسٹمائزیشن ہے، اس اپ ڈیٹ کی سب سے بڑی جدت مصنوعی ذہانت اے آئی کو منفرد انداز میں شامل کرنا ہے۔
ایپل کے نئے iOS 18 میں جنریٹو اے آئی کے ذریعے صارفین کو ٹیکسٹ بہتر بنانے، تحریری مواد پروف ریڈ کرنے، اور مختلف ایپلی کیشنز جیسے میل اور نوٹس میں مواد کو سمرائز کرنے کی صلاحیت فراہم کی گئی ہے۔
  ایپل کا دعویٰ ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم فون کو مزید ذاتی، قابل اور ذہین بناتا ہے جو صارفین کی روزمرہ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرے گاجبکہ فوٹو گیلری کو بھی مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور جدید تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں