پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کر لی 

پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کر لی 
کیپشن: Pakistani actress Jawaria Abbasi got married for the second time

ویب ڈیسک:پاکستان کی سنیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کر لی،اداکارہ نےشادی کی تصا و یر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کیں۔
اداکارہ نے گزشہ روز انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جویریہ نے نکاح کے موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کالباس زیب تن کیا ہوا تھاجس میں وہ اچھی دکھائی دے رہی تھیں۔
ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کو ہاتھ میں گجرے پہنائے جارہے ہیں اور دوسری ویڈیو میں اداکارہ کا نکاح پڑھایا جارہا ہے، جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی شخص سے شادی کی ہے جو ایک فوٹوگرافر بھی ہیں۔