ایک نیوز: روجھان میں محنت مزدوری کرکے روزی کمانے والے ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ 20سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرین کا کہنا ہے کہ کپاس کی چنائی کیلئےبہاولپور کے علاقےروجھان میں ز میند ا ر کی طرف سے زہر آلود پانی فراہم کرنے پر 25 افراد کی حالت غیر ہوگئی ،حالت غیر ہونے پر زمیندار نے ہمیں گھر واپس بھجوا دیا،گھر پہنچتے ہی تین بچوں اور ایک خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
متاثرین نے کہا ہے کہ جاںبحق ہونے والوں میں چالیس سالہ ایک عورت اور تین بچے شامل ہیں ، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9سے 10سال ہیں جو روجھان کے علاقے عمرکوٹ کے رہائشی تھے، بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں اور خواتین کی زندگیاں بچانے کے لیے حکومت علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کرے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز معاملے کا فوری نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کریں۔