ایک نیوز: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتار شوٹر اظہر اور اسکے ساتھی افضل نے مزید انکشاف کر دئیے ۔
شوٹر اظہر اور اسکا ساتھی افضل دونوں اسلام پورہ ایک فلیٹ میں کرایے پر رہتے تھے ، جاوید بٹ کو قتل کرنے کیلئےتین شوٹر موقع پر موجود تھے ،اظہر ،الیاس اور افضل تینوں کا پلان تھا کہ جسے موقع ملا وہ جاوید بٹ کو گولیاں مارے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کی بیوی کو اچانک گولی لگی اسے گولی مارنے کا پلان نہیں تھا ، ملزمان نے کئی روز سے جاوید بٹ کے گھر سے اسکے پوتوں کے سکول تک پیچھا کیا ، جاوید بٹ اکیلا بچوں کو سکول سے لینے جاتا تھا ، وقوعہ کے دن وہ بیوی اور بیٹی کے ساتھ گھر سے نکلا پہلے پلان تبدیل کیا پھر فیصلہ کیا کہ آج ہی قتل کرینگے ۔
گرفتار شوٹروں نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا ہے، ڈی آئی جی عمران کشور نے ملزمان کے بیانات کی تصدیق کر دی،قتل کروانے کے عوض 5 لا کھ روپے ایڈوانس اور قتل کے بعد دو قمیتی گھروں کے عوض ڈیل طے ہوئی ۔
ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے ،دونوں شوٹروں الیاس اور اظہر کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی ،قتل میں ملوث د و نو ں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔