ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی,ہنڈرڈانڈیکس میں597پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 80 ہزار 88 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 158 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،139 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 253 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 53 کروڑ 46 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں 8 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,993 جبکہ کم ترین سطح 79,368 پوائنٹس رہی تھی۔