اے این ایف کی کارروائیوں میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیوں میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
کیپشن: Drugs worth crores of rupees recovered in ANF operations

ایک نیوز:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اے این ایف نے8کارروائیوں میں3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 539 کلوگرام منشیات برآمدکی جبکہ 6ملزمان کو گرفتارکیا، تعلیمی اداروں میں کارروائیوں میں بوسان روڈ ملتان میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 200 گرام چرس برآمدہوئی، ملزم اسامہ رحمان خان جو کہ خانیوال کا رہائشی ہے نےملتان کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
 گرفتار ملزم مختلف جامعات اور کالجوں کے طلباء کو کینٹین اور ہوسٹل سٹاف کے ذریعے منشیات فراہم کرتا تھا، مزید کارروائیوں میں راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام افیون برآمدکی گئی، صادق آباد راولپنڈی کے قریب گھر سے 500 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا، اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں یونیورسٹی کے قریب سے 100 گرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکیا یا۔
 مانسہرہ میں ہوٹل کے قریب گاڑی سے 300 گرام چرس برآمدکرکے ملزم گرفتار، رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں شیخوپورہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.4 کلو گرام افیون برآمدہوئی، پسنی کوسٹل ہائی وے گوادر پر گاڑی سے 14 کلوگرام چرس اور1کلوگرام آئس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔
 پشین سے 520 کلو گرام چرس گردہ برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔