ایک نیوز: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دارہے، شراکت داری کے باوجود جہاں اختلاف ہوں گے وہاں کارروائی کریں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کہتے ہیں کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری پالیسی رہی ہے، قومی سلامتی کیلئے پابندیوں اور دیگراقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی اختلافات ہوں تو امریکی کارروائی سے نہیں ہچکچاتےہیں۔