ایک نیوز: امریکا میں مسٹر پنوں کی قتل کی سازش کرنیوالے نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی حکومت کیخلاف امریکا میں مقدمہ درج کرادیا، امریکا میں مقیم اٹارنی اور ایس ایف جے کے جنرل کونسل نے مقدمہ امریکی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائرکیا۔
گوپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت اور ’’را‘‘ کے حکام نے امریکا میں امریکی شہری کو قتل کرنیکی غیرمعمولی سازش کی، قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے اجیت ڈوول،سمنت گوئل،وکرم یادیو اور نکھل گپتا کے نام شامل ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی دھمکیاں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے انعقاد کو نہیں روک سکتیں،مقدمہ کرنے کا اعلان گوپتونت سنگھ پنوں نے اپنے وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا، مودی کو رپورٹ کرنیوالے اہلکاروں نے نکھل گپتا کو قاتلوں کی خدمات حاصل کرنیکا کہا۔