معروف برطانوی کامیڈین پر ریپ کے الزامات

Sep 18, 2023 | 23:40 PM

ایک نیوز :برطانوی کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر 2006 سے 2013 کے درمیان اپنی شہرت کے عروج پر ریپ، جنسی زیادتی اور بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات تین برطانوی نیوز آرگنائزیشن کی مشترکہ تحقیقات کے بعد عائد کیے گئے ہیں۔

دی سنڈے ٹائمز، دی ٹائمز اور چینل فور ڈسپیچز کی تحقیقات کے مطابق 4 خواتین کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ رسل برانڈ نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ بی بی سی ریڈیو 2 اور چینل 4 کے علاوہ ہالی ووڈ فلموں میں کام کررہے تھے۔ٹائمز کے مطابق ایک خاتون نے ریپ کا الزام لگایا جبکہ دوسری نے کہا کہ برانڈ نے اس پر اس وقت حملہ کیا جب وہ 16 سال کی تھی اوراسکول ک طالبہ تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے بتایا کہ یہ واقعات لاس اینجلس میں پیش آئے۔چینل 4 ٹی وی کے دستاویزی شو ڈسپیچز میں ان الزامات کی مزید تفصیلات نشر کرنے کے علاوہ یکس پر خواتین کے متعدد کلپس بھی نشر کیے گئے جن میں مبینہ واقعات کو بیان کیا گیا۔بعدازاں 48 سالہ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلقات رضامندی سے تھے۔سنڈے ٹائمز نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان میں سے کسی خاتون نے پولیس میں شکایت کی تھی یا نہیں۔

اداکار نے ایکس پرویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ سنگین الزامات ہیں جن کی میں مکمل طور پر تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ الزامات اس وقت سے متعلق ہیں جب میں ہروقت اخبارات اور فلموں کی زینت تھا، اورجیسا کہ میں نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے، میں بہت، بہت بدتمیز تھا۔اداکار نے مزید لکھا کہ اس دور میں، میرے جو بھی جنسی تعلقات تھے اتفاق رائے سے تھے۔ میں اس وقت ان کے بارے میں واضح تھا اور آج بھی ایسا بھی شفاف ہوں۔ رسل برانڈ کے مطابق انہیں ایک ’مربوط حملے‘ کا نشانہ بنایا گیا۔حال ہی میں اُن کی اہلیہ لورا گیلاچر کا بھی اس معاملے پر ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے اپنے شوہر کے تنازع کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔خیال رہے کہ رسل برینڈ اور لورا گیلاچر کی شادی 2016 میں ہوئی تھی جس سے اُن کے3 بچے بھی ہیں۔

مزیدخبریں