کراچی کے بعد لاہور میں  آشوب چشم کی وباپھوٹ پڑی

Sep 18, 2023 | 23:27 PM

ایک نیوز : کراچی کے بعد لاہور میں  آشوب چشم کی وبا  پھوٹ پڑی ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں پھیلنے لگی ، سرخ آنکھوں کی وبا ہر عمر کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے یومیہ سیکڑوں مریض اس مرض کی شکایت لے کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ آشوب چشم یا آنکھوں کا سرخ ہوجانا جسے حرف عام میں آنکھیں آنا بھی کہا جاتا ہے  اس کے مختلف عوامل ہوسکتے ہیں، جن میں وائرل، بیکٹیریل انفیکشن، الرجی اور جلن شامل ہیں چشم آشوب کے  مرض میں  لاحق مریض  کی آنکھوں کا سفید حصے میں موجود خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں سوزش کے باعث سرخ ہوجاتی ہیں  جس کی وجہ سے آنکھیں سرخی مائل ہوجاتی ہیں  مریض آنکھوں میں جلن محسوس کرسکتا ہے تاہم یہ عام حالات میں بینائی کو متاثر نہیں کرتیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کی ایک یا دونوں آنکھوں کا سرخ ہونا عام علامت میں سے ایک ہے  آنکھوں میں جلن، درد یا خارش کی شکایت بھی ہوسکتی ہے  پلکوں کا سوجنا، پلکوں کا چبھنا، روشنی دیکھنے سے قاصر ہونا، آنکھوں سے پانی کا نکلنا بھی اس کی علامات میں سے ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق  مرض کسی الرجی کے نتیجے میں لاحق ہوا ہے تو اینٹی الرجی لیں اور جس چیز سے مریض کو الرجی ہے اس سے دور رہیں  اگر بیکٹیریا کی وجہ سے ہو تو آنکھوں سےچیپڑ نکل سکتا ہے  ایسی صورت میں مریض کو خاص دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اگر لاپرواہی کی گئی تو بینائی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے   آشوب چشم کے  مرض میں مبتلا بالخصوص چھوٹے بچوں کو بخار اور زکام کی شکایت بھی ہوسکتی ہے ۔

مزیدخبریں