باجرہ دل کے امراض، بلڈ پریشر اور وزن کم کرنے میں مفیدقرار

Sep 18, 2023 | 22:10 PM

ایک نیوز:ماہرین صحت نے باجرہ دل کے امراض، بلڈ پریشر اور وزن کم کرنے میں مفیدقراردیدیا۔
ایک تحقیق کے مطابق روزمرہ غذا میں باجرے کا استعمال انسان کے لیے متعدد طبی فوائد کا حامل ہے اور اس غلے پر ہونے والی کئی  تحقیق میں اسے بڑھتے ہوئے وزن، ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے علاوہ دل کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مفید پایا گیا ہے۔باجرے میں وٹامن، بیٹا کیروٹین  اور دوسرے غذائی اجزا ہوتے ہیں جن  کی وجہ سے یہ  غذائی قلت اور موٹاپے کا بہترین حل فراہم کرتا ہے۔ باجرے میں فائبر یا ریشہ زیادہ مقدار  میں ہوتا ہے اور اس طرح یہ  پیچیدہ  نشاستے یا کاربوہائیڈریٹس  کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے  کہ یہ بات بڑے پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہے  کہ ثابت غلہ کھانے سے وزن کم کیا جاسکتا  ہے۔   کچھ محققین کے مطابق  باجرے کے دانوں میں موجود ریشہ اور بایو ایکٹیو کیمیکلز اشتہا میں کمی لاتے ہیں   اوردو  کھانوں کے درمیانی وقفے میں کچھ ہلکا پھلکا کھانے کی ضرورت کو کم کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیقی مطالعات کے مطابق  باجرہ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا  ہے اور  انفیکشن سے بچاتا ہے۔  باجرے میں  موجود فولاد، میگنیز، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، تانبا، سلینیم اور زنک جیسے دھاتی عناصر جسمانی افعال کی باقاعدگی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

مزیدخبریں