ایک نیوز :اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیرقانونی طورپرسیکرٹری لگانے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الٰہی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا ۔پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی نے مالی فائدے کیلئے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پرویز الٰہی نے اُس وقت کے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری بنایا تھا۔