سپریم کورٹ میں رواں ہفتے کیسزکی سماعت کیلئے 5بنیچ تشکیل،روسٹر جاری

سپریم کورٹ میں رواں ہفتے کیسزکی سماعت کیلئے 5بنیچ تشکیل،روسٹر جاری
کیپشن: 5 benches have been formed for hearing cases in the Supreme Court this week, the roster has been released

ایک نیوز :سپریم کور ٹ  نے رواں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا۔روسٹر چیف جسٹس سمیت دو سینیئر ججز کی مشاورت سے جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس اوردو سینٹر ججز نے 5 بینچ تشکیل دیئے۔

بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی ، بینچ نمبر 3 میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید اور بینچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہراکبرنقوی اور جسٹس محمدعلی مظہر شامل ،بینچ نمبر 5 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پربینچزبنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا جس کے بعد پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کے مطابق چیف جسٹس 2 سینیئر ججز سے مشاورت کرکے بینچ تشکیل دیں گے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں شامل دیگر معاملات پر فل کورٹ سماعت جاری رہے گی۔