کوانٹن ڈی کاک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Sep 18, 2023 | 21:13 PM

ایک نیوز :جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کوانٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپرکوانٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔
پروٹیز پلیئر نے اب تک 140 میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 44.85 کی اوسط سے 5 ہزار 966 رنز بنائےہیں۔
ڈی کاک کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ مجموعی اسکور 178 ہے جبکہ ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔انہوں نےبطوروکٹ کیپر 183 کیچز پکڑے ہیں جبکہ 14 بلے بازوں کو اسٹمپ آئوٹ کیا۔

مزیدخبریں