ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کو بھرتیوں سے روک دیا ،سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کو بھرتیاں روکنے کی ہدایت کردی گئی ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے مختلف کیڈر کی 229 آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا تھا۔بھرتیوں کے لیے پنجاب یونیورسٹی نے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر بھرتیاں سیکشن 230 کی خلاف ورزی ہے،فوری طور پر اشتہار کو منسوخ کرکے رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی جائے۔