ایک نیوز:جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ جےیوآئی رہنماؤں اور کارکنان پر حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی کراچی کے مقامی ہسپتال آمد،زیرعلاج حافظ حمداللہ کی عیادت کی ۔مولانا راشد محمود سومرو، انجینئر ضیاء الرحمان ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ودیگر ہمراہ مولانا محمد غیاث ، سمیع سواتی ، حاجی امین اللہ ، مولانا حماد اللہ شاہ ، شرف الدین اندھڑ ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، جمال کاکڑ ودیگر بھی ہمراہ تھے۔
مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا ۔ ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہم پہلے بھی اسلام ملک اور امن کیساتھ کھڑے تھے آج بھی وہی ہیں۔ ہمارے رہنما اور کارکنان جرات واستقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے ۔ حافظ حمداللہ ہمارا سرمایہ ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔ حافظ حمداللہ پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہا ہے ۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے دھماکے کے دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ان کاکہنا تھاکہ نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔