کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر سوگاکی فوج میں بھرتی کا فیصلہ

کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر سوگاکوفوج میں بھرتی کرنیکافیصلہ
کیپشن: A member of the Korean band 'BTS' has decided to enlist in the Sugakoforce

ایک نیوز :عالمی شہرت یافتہ کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر سوگا رواں ہفتے لازمی فوجی سروس کا آغاز کرینگے۔
گزشتہ روز کورین بینڈ کی میوزک کمپنی بگ ہٹ میوزک نے ایک پوسٹ جاری کی ، جس میں بتایا گیا کہ بینڈ کے تیسرے ممبر سوگا کو 22 ستمبر کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔
قبل ازیں بینڈ کے دو ممبر جن اور جنگ ہوسیوک اپنی فوجی سروس کا آغاز کرچکے ہیں، سوگا کے بعد بینڈ کے باقی ممبر بھی فوجی سروس کا آغاز کرینگے۔ اس بینڈ میں جنگ کک، پارک جیمن، وی، سوگا، جن، آرایم، اور جنگ ہوسیوک نامی نوجوان موسیقار شامل ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا میں 18 سے 28 سال کی عمر کے تمام مردوں کو 18 سے 21 ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینا ضروری ہے۔