ایک نیوز:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے دوسرے دن صوبہ ننشیا پہنچ گئے۔ چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کااظہارکیا۔
صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ایئر پورٹ پر محسن نقوی اور وفد کا چینی صوبے ننشیا کے اعلی سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا۔ صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔