حلقہ بندیاں 26ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

Sep 18, 2023 | 18:01 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا،ترجمان کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26ستمبر 2023تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمیٹیوں کو 27ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور ان کی آرا کی روشنی میں حلقہ بندی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اس دورانیے کو کم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حلقہ بندی کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر 2023 تک کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت، ان کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز و آرا کی روشنی میں حلقہ بندی کےکام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے اس کے دورانیے کو کم کر دیا گیا ہے حلقہ بندی کی حتمی اشاعت مورخہ 30 نومبر 2023 کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق  حلقہ بندی کےدورانیے کو کم کرنے کا مقصد جتنا جلدی ممکن ہو سکے الیکشن کا انعقاد ہے، اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں