ایک نیوز:سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے ۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک روز دبئی میں قیام کے امکان ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نذیرتارڑ بھی آرہے ہیں۔
سابق معاون خصوصی عطاء تارڑ بھی آج رات وطن واپسی کے لیے لندن سے روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپسی پر ن لیگ کی لیگل ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔