محمد سراج کا ’تیز رفتاری‘ پر چالان نہیں ہوگا، ٹریفک پولیس

Sep 18, 2023 | 16:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ میں صرف 16 گیندوں پر سری لنکا کے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیجنے والے بھارتی باؤلر محمد سراج کا اسپیڈ چالان معاف کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد سراج کیلئے دہلی ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ان کا کوئی اسپیڈ چالان نہیں کیا جائے گا۔ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو محض 50 رنز کے مجموعی رنز پر آؤٹ کرکے ریکارڈ قائم کردیا اور یہ آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ میں حیران کن پرفارمنس کی وجہ نئے باؤلر محمد سراج کی شاندار باؤلنگ تھی جنھوں نے صرف 16 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین وکٹوں کا اعزاز حاصل کرلیا۔ محمد سراج نے اس میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فائنل میچ کے دوران سوشل میڈیا پر ہر کوئی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کر رہا تھا اور مزے مزے کے کمنٹس کیے جا رہے تھے۔ اسی دوران دہلی ٹریفک پولیس کی ایک پوسٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔دہلی پولیس نے ٹویٹ کی کہ “سراج کے لیے آج کوئی اوور اسپیڈ چالان نہیں‘‘۔یہ ٹویٹ محمد سراج کی تیز رفتار باؤلنگ کے تناظر میں کی گئی تھی جس نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑا دیئے تھے اور وہ کسی طور رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔

مزیدخبریں