پرویزالہٰی کے اہلخانہ کی حفاظتی ضمانت منظور

Sep 18, 2023 | 16:13 PM

JAWAD MALIK

تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی اہلیہ ،بیٹے اور بہو کی 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزاران کی جانب سے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔

عدالت نے پرویز الہی کی اہلیہ ،بیٹے اور بہو کی 20 ،20 ہزار کے مچلکوں کے عوض حفاظتی  ضمانت منظور کی۔عدالت نے پرویز الہی کی اہلیہ ،بیٹے اور بہو کی 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

قبل ازیں درخواستگزاروں کی جانب سے لاہور کے تھانہ میں 19 جولائی 2023 کو درج مقدمہ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف  اپنایا گیا کہ درخواستگزاران کو سیاسی انتقام کا سامنا ہے،درخواستگزاران کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

مزیدخبریں