جلاؤ گھیراؤ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

Sep 18, 2023 | 16:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور آتشزدگی کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور آتشزدگی کے کیس میں سماعت انسداد دہشت گردی عدالت  میں ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے، پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر دونوں رہنماؤں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

نذیر اللہ محسود ایڈووکیٹ  نے کہا کہ پولیس خود کہتی ہے سینکڑوں افراد احتجاج کررہے تھے،پولیس کا کام تھا جلاؤگھیراؤ میں ملوث افراد کو تلاش کرکے گرفتار کرتی۔ 

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ تھانہ ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار بیشتر کارکنوں کی بھی ضمانت منظور ہوچکی ہے،دونوں رہنما رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں اور قانون پسند شہری ہیں۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں