ایک نیوز: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں نک جوناس کی شرکت مشکوک ہے۔
رپورٹ کے مطابق نک جوناس اپنے بینڈ جوناس برادرز کے ساتھ امریکاکےدورہ میں مصروف ہیں۔ ان کی اہلیہ پرینکا چوپڑا مبینہ طور پر اپنی کزن بہن اور اداکار پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گی، تاہم نک جوناس شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ ان کی کزن بہن پرینکا چوپڑا اور ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا تقریب میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گی لیکن نک جوناس فیملی فنکشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ نک جوناس نے 13 مئی کو منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔
جوناس برادرز کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ آفیشل شیڈول کے مطابق بینڈ 23 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں لائیو کنسرٹ کری گی، اگرچہ بینڈ 24 ستمبر کو پرینیتی کی شادی کی تاریخ پر بینڈ پرفارم نہیں کر رہا ہے لیکن اگلے دن بینڈ پٹسبرگ میں پرفارم کرنے والے ہیں۔
شیڈول کے مطابق گلوکارہ کا شادی کی تقریبات میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم، ابھی تک خاندان کے کسی قریبی شخص کی طرف سے شرکاء کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نک جونس نے پریانکا چوپڑا سے شادی کی ہے اور وہ پرینیتی چوپڑا کے بہنوئی ہیں۔