ایک نیوز: فرنچ فیشن ڈیزائنر ’’ بالمین‘‘ کے قیمتی ملبوسات کی وین کو نامعلوم افراد نے نمائش سے قبل ہی چوری کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کے آرٹسٹک ڈائریکٹر، اولیور روسٹینگ کے مطابق، فرانسیسی لیبل ’’بالمین’’ کے درجنوں گارمنٹس اس وقت چوری ہو گئے جب ایک ڈیلیوری ٹرک کو نامعلوم افراد نے ہائی جیک کرلیا۔
’’ بالمین‘‘ برانڈ پیرس فیشن ویک کے اسپرنگ-سمر 2024 ایڈیشن میں اپنے نت نئے ڈیزائنوں کی نقاب کشائی کرنیوالا تھا، وین کو اس وقت اغوا کیا گیا جب ہوائی اڈے سے ملبوسات وسطی پیرس میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹر تک پہنچائے جا رہے تھے۔
روسیٹنگ نے اسے انتہائی نامنصفانہ اور بے عزتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالمین ٹیم سے محبت کرتے ہیں ہم ہار نہیں مانیں گے ۔"ہم سب کچھ دوبارہ کر رہے ہیں ۔
بالمین فرانسیسی فیشن کے پاور ہاؤسز، جیسے لوئی ویتان، شینل، سین لوراں، ہرمس اور ڈیور جیسی 100 بڑے برانڈز کا حصہ ہے یہ سب کمپنیاں پیرس فیشن ویک کے نو روزہ شیڈول کے دوران اپنی تازہ ترین تخلیقات کی نمائش کے لیے تیار ہیں۔
ورساچی سمیت دیگر بڑے برانڈز کی جانب سے بالمین کو اظہار ہمدردی کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
یادرہے 1945 میں قائم کیا گیا’’ بالمین‘‘ اب قطری سرمایہ کاری فنڈ کے زیر کنٹرول ہے، جو اطالوی لیبل ’’ویلنٹینو‘‘ میں بھی 70% حصص کا مالک ہے۔