اسلام آباد:سی ڈی اے کاآپریشن،اہل علاقہ کااحتجاج، نعرے بازی

ایک نیوز: سنیاڑی چونترہ گاؤں میں سی ڈی اے آپریشن کے معاملے پر اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ باپ دادا کی زمینیں ہیں معاوضہ دیے بغیر سی ڈی اے گاؤں خالی کروارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیاڑی چونترہ علاقہ مکینوں نے سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا۔ای الیون چوک میں مظاہرین نے انتظامیہ خلاف نعرے بازی کی۔

رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم سینیاڑی گاؤں پہنچ گئےاور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

دارالحکومت کے نواحی علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن ہوا، اس دوران وفاقی پولیس اور علاقہ مکین آمنے سامنے آئے۔

پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی جس کی جانب سے شہریوں پر شیلنگ کی گئی۔

 میاں اسلم نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ فیصل مسجد میں بیٹھ کر سی ڈی اے و سنیاڑی معززین کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا،معاہدہ میں طے ہوا تھا انکو حقوق دیے جائیں گے،جب تک سنیاڑی علاقہ مکینوں کو حقوق نہ ملے انکے ساتھ کھڑے ہیں ،انتظامیہ بزور بازو علاقہ خالی کروانے سے باز رہے،نہتے لوگوں پر شیلنگ و فائرنگ کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔

میاں اسلم  نے مزید کہا کہ سی ڈی اے متاثرین کو پہلے معاوضہ کلیئر کرے، متبادل رہائش دیں۔ 

اہل علاقہ نےموقف اپنایا کہ گزشتہ ہفتہ سی ڈی اے نے چودہ گھر گرائے، آج سی ڈی اے نے آٹھ گھر گرا دیے،مقامی لوگوں کی مزاہمت پر پولیس نے آنسو گیس شیلنگ، فائرنگ کی،شیلنگ و فائرنگ سے 2بچے زخمی ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ،باپ دادا کی زمینیں ہیں معاوضہ دیے بغیر سی ڈی اے گاؤں خالی کروارہا ہے۔