وشال بھردواج اور تبو فلم ’’خفیہ ‘‘کا جادو بکھیرنے کو تیار، فلم کا ٹریلر ریلیز

وشال بھردواج اور تبو فلم ’’خفیہ ‘‘کا جادو بکھیرنے کو تیار، فلم کا ٹریلر ریلیز

ایک نیوز: وشال بھردواج اور تبو فلم ’’ خفیہ ‘‘کا جادو بکھیرنے کو تیار، فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہدایتکار وشال بھردواج اور اداکارہ تبو کی جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر اپنا جادو بکھیرنے کے لیے واپس آگئی ہے ، ان کی آئندہ فلم خفیہ کا  ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کو نیٹ فلیکس پر 5 اکتوبر کو ریلیز کیا جارہا ہے ۔ تبو علی فضل ومیکا گبی اور آشیش ودیارتھی جیسے شاندار اسٹار کاسٹ کی بدولت سب نگاہیں فلم پر ٹکی ہوئی ہیں ۔ وشال بھردواج اور تبو کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے اس سے قبل دونوں مل کر ’’ حیدر‘‘ اور ’’ مقبول‘‘ جیسی بہترین فلمیں دے چکے ہیں۔
را کی کاونٹر جاسوسی یونٹ کے سابق چیف امر بھوشن کی طرف سے لکھے گئے ناول ایکسپو ٹو نوویئر پر مبنی   فلم’’ خفیہ‘‘ را آپریٹیو کرشنا مہرا کے سفر پر لے جاتی ہےجسے ایک بہت ہی اہم مشن دیا جاتا ہے۔

یادرہے ناول میں مرکزی کردار ایک مرد کا تھا تاہم وشال بھردواج نے اس کردار کو ایک خاتون میں تبدیل کردیا ہے ۔