'پروٹون ساگا' کا 8 ماہ بعد پاکستان میں دوبارہ پروڈکشن کا آغاز

Sep 18, 2023 | 15:08 PM

ایک نیوز: پاکستان کی مشہور کارساز کمپنی پروٹون نے 8 ماہ سے بند اپنے پروڈکشن پلانٹ چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ پلانٹ ناموافق معاشی حالات کی وجہ سے بند کیے گئے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے دلدادہ افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی پروٹون ساگا ایک مرتبہ پھر پروڈکشن کا آغاز کررہی ہے۔ اپنے حفاظتی اسٹینڈرڈز، بہترین فیچرز، آرام دہ سفر اور کم قیمت کی وجہ سے خریداروں کی اولین پسند پروٹون ساگا ہی ہے۔ 

کمپنی نے اس کے ساتھ ہی اکتوبر میں پروٹون ایکس 70 کی پروڈکشن شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کمپنی نے لاہور اور فیصل آباد میں 35 نئے ڈیلرشپس قائم کردیے ہیں۔ 

اس اقدام کا مقصد نہ صرف اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے بلکہ کمپنی میں اپنے قدم بھی جمانا ہے۔ اب لاہور اور فیصل آباد کے شہری نئی ڈیلرشپس سے پروٹون پاکستان کی بہترین سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ پروٹون کی جانب سے پروڈکشن کے آغاز کا اعلان ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور پاکستان کی معیشت کیلئے بھی اچھا اقدام ہے۔ 

مزیدخبریں